سيالکوٹ: پولیس اہلکار کی رکشے پر مبینہ فائرنگ، خاتون جاں بحق


SAMAA

سيالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں پوليس اہلکار کی رکشے پر مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ خاتون شادی میں شرکت کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران پٹرولنگ پولیس کے اہلکار وقاص مسعود نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسی۔

ترجمان پوليس کے مطابق اہلکار  نے ناکے پر رکشہ نہ روکنے پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اہلکار کو گرفتار کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقيقات کرکے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

February 25, 2022 at 11:16PM Posted By Sama News : https://ift.tt/xNipwHk

Comments