رام تیری گنگا میلی کی منداکنی کی25برس بعد فلمی دنیامیں واپسی


SAMAA

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منداکنی کی 25 برس بعد ایک بار پھر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں واپسی ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار و ہدایت کار راجکپور کی ڈائریکشن میں 1985 میں بننے والی فلم ’رام تیری گنگا میلی‘ میں کام کرکے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

منداکنی اس مرتبہ اپنے بیٹے رابیل ٹھاکر کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ ان کے بیٹے کی یہ کسی بھی اسکرین پر پہلی پرفارمنس ہوگی۔

منڈاکنی نے 1990 میں بدھ بھکشو ڈاکٹر کگیور ٹی رنپوشے ٹھاکر سے شادی کے بعد 1996 میں فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

April 19, 2022 at 11:13PM Posted By Sama News : https://ift.tt/zVBvKuJ

Comments