نعت: یارسول اللہ تیرےدر کی فضاوؔں کو سلام ۔۔ صدیق اسماعیل


SAMAA

رمضان المبارک کے مناسبت سے پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کی آواز میں خوبصورت کلام سنیئے

اس خوبصورت نعت کے اشعار کچھ یوں ہیں

یا رسول اللہ تیرے در کی فضاوؔں کو سلام
گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاوؔں کو سلام

والہانہ جو طواف روضئہ اقدس کرے
مست وخود وجد میں آتی اُن ہواوؔں کو سلام

جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا
تا قیامت اُن فقیروں اور گاوؔں کو سلام

مانگتے ہیں جو وہاں شاہ وگدا بے امتیاز
دل کی ہر دھڑکن میں شامل اُن دعاوؔں کو سلام

اے ظہوری خوش نصیبی لے گئی جن کو حجاز
ان کے اشکوں اور ان کی التجاوؔں کو سلام

در پہ رہنے والے خاصوں اور عاموں کو سلام
یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام

کعبہ کعبہ کے خوش منظر نظاروں پر درود
مسجدِ نبوی کی صبحوں اور شاموں کو سلام

جو پڑھا کرتے ہیں روز وشب تیرے دربار میں
پیش کرتا ہے ظہوری ان سلاموں کو سلام

April 15, 2022 at 11:17PM Posted By Sama News : https://ift.tt/P2RnVrU

Comments