![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/7-1.jpg)
SAMAA
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایف بی ایریا بلاک 17 میں رفاعی پلاٹ پر قائم ریسٹورنٹ، فٹنس کلب اور گودام مسمار کردیا۔
کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا اوررفاعی پلاٹ پر بنے ریسٹورانٹ، فٹنس کلب اور گودام کو مسمار کر دیا۔
کے ڈی اے ڈائریکٹر جمیل بلوچ کا کہنا ہے کہ مافیا نے رفاعی پلاٹ ایس ٹی 11/اے پر قبضہ کیا ہوا تھا، 2000 گز کا رفاعی پلاٹ لے آؤٹ پلان میں نرسری کیلئے مختص ہے، لینڈ گریبرز نے 240 گز کے ایک حصہ پر رہائشی مکان بھی بنایا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قبضہ مافیا کئی سالوں سے رفاعی پلاٹ کو کمرشل اور رہائشی مقاصد کیلئے استعمال کررہا تھا، جسے آج کارروائی کرکے خالی کرالیا گیا ہے۔
April 18, 2022 at 11:46PM Posted By Sama News : https://ift.tt/vlLXgEi
Comments
Post a Comment