![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/shehbaz.jpg)
وزیراعظم شہباز شریف کل پہلے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی عید کے بعد گوادر کا دورہ کریں گے۔
سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار کل (ہفتہ کو) کوئٹہ کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزراء ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے جہاں وہ میرعبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم امن وامان اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جہاں انہیں بلوچستان میں جاری ترقی منصوبوں اور امن وامان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خضدار، کچلاک سیکشن کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وہ پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے عید کے فوری بعد گوادر کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد زیر التواء منصوبوں کو تیز کرنا ہے۔
وفاقی وزیر گوادر کے دورے کے دوران مختلف علاقوں میں گھروں کیلئے سولر پراجیکٹ جنریشن سسٹم کی تنصیب کا بھی افتتاح کریں گے، اس منصوبے کو چینی کمپنیوں نے شہر میں غریب گھرانوں کی مدد کیلئے شروع کیا تھا۔
وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 3 ہزار میں سے اب تک گوادر میں 940 سولر جنریشن سسٹم نصب کئے جاچکے ہیں۔
April 22, 2022 at 11:47PM Posted By Sama News : https://ift.tt/OuvnaG8
Comments
Post a Comment