![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/PM-Shahbaz-Sharif-In-NW-Sot-21-04.jpg)
وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے دورۂ وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، قيام پاکستان کے وقت بھی شمالی وزيرستان کے لوگوں نے بھارت کیخلاف کشمير ميں جنگ لڑی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ کیا، میران شاہ پہپنچنے پر پاک فوج کے سالاراعلیٰ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو شمالی وزیرستان میں اعلیٰ فوجی افسران کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
شمالی وزیرستان کے پہلے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف نے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قبائلی عوام نے قربانیاں دیں، قبائلی عوام کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے وقت بھی شمالی وزيرستان کے عوام نے کشمير ميں بھارت کيخلاف جنگ لڑی تھی۔
April 21, 2022 at 11:02PM Posted By Sama News : https://ift.tt/IV1evuZ
Comments
Post a Comment