پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈکیتی قرار دیدیا


Samaa - Latest News

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس قدر اضافے نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا ہے ہم پوری شدت سے اس آدھی رات کی ڈکیتی کو مسترد کرتے ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام اس نا اہل ٹیم کیخلاف احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔

دسری جانب رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے عمران مہنگا پیٹرول بیچ رہا ہے اب حکومت میں آگئے تو کہہ رہے عمران خان عوام کو سستا پیٹرول دے رہا تھا۔

ٹویٹر پیغام میں فرخ حبیب نے حکومت کو مشورہ دیا کہ روس سے سستا تیل درآمد کرو، عوام پر پٹرول بم نہ گراؤ۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ نہیں سنبھال سکتے تو سازش کے ذریعے حکومت کیوں لی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا، ڈیزل 59 روپے اور پیٹرول 24 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، پہلے بھی مشکل فیصلے کئے اب بھی کریں گے، اپنے بھائیوں اور بہنوں نے معذرت چاہتے ہیں، پاکستان کو دیوالیہ کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتے۔

خیال رہے کہ تقریباً 18 روز میں ڈیزل پر 129 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاچکا ہے۔

June 15, 2022 at 11:58PM Posted By Sama News : https://ift.tt/ZaNtAc4

Comments