وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ فیٹف کامیابی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے، حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلافات تے، فوج ثالثی نہ کرتی تو یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے برلن اجلاس میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے تمام 34 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا۔ اپنے اعلامیے ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا، امید ہے کہ اکتوبر تک پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیٹف کامیابی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے، بہت سے بنیادی مسائل کے حل میں فوج کا کلیدی کردار رہا۔
انہوں نے بتایا کہ قانون سازی پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلافات تھے، میں تمام میٹنگز میں شریک رہا، اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتے تو آج ہمیں یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی۔
June 19, 2022 at 12:13AM Posted By Sama News : https://ift.tt/or69Opn
Comments
Post a Comment