فاروق ستار سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات


Samaa - Latest News

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے علاقے پی آئی بی میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ہے۔

دونوں سیاسی رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 پر آزاد امیدوار کی حیثیت کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

فاروق ستار نے 22 اگست 2016 کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالی تھی لیکن بعد میں ان کے دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ہوگئے تھے۔

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کی قیادت سے ہٹادیا تھا۔ ان کی جگہ خالد مقبول صدیقی پارٹی کے سربراہ بنے تھے۔ جس کے بعد فاروق ستار نے ایم کیو ایم بحالی تحریک کے نام سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

July 01, 2022 at 01:21AM Posted By Sama News : https://ift.tt/qoLS9pi

Comments