![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
بارشوں کی پیشگوئی اور موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل (جمعرات کو) کراچی سميت سندھ بھر کے تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا، آج ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کا نیا اسپیل موسلا دھار بارش برسا رہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی سسٹم سندھ اور راجستھان میں موجود ہے، سسٹم کا 50 فیصد حصہ سندھ پر آچکا ہے، دیر رات تک باقی حصہ بھی سندھ میں داخل ہوجائے گا، کل (جمعرات کو) بارش کی شدت زیادہ رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کی پیشگوئی کے تناظر میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل (جمعرات کو) تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں جہا بارش زیادہ ہوئی وہاں جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کراچی میں بدھ کو بھی صبح سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، شام کے اوقات میں ایک بار پھر تقریباً تمام اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، تمام ملتوی پرچے 25 اگست کو لئے جائیں گے۔
حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی بارشوں کے پیش نظر شہر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ڈی سی فواد غفار سومرو کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری و تجارتی مراکز بند رہیں گے، پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔
August 17, 2022 at 11:38PM Posted By Sama News : https://ift.tt/K50sQxL
Comments
Post a Comment