![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
Samaa - Latest News
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، اب اجلاس 20 اکتوبر کو ہوگا۔
حکومت نے پہلی بار پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 اگست 2022ء کو سہ پہر 4 بجے بلایا تھا، جسے بعد ازاں آگے بڑھاتے ہوئے 22 ستمبر 2022ء کو سہ پہر 4 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973ء کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی تھی۔
تاہم اب ایک بار پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، جو 22 ستمبر کے بجائے اب 20 اکتوبر کو ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
September 17, 2022 at 12:07AM Posted By Sama News : https://ift.tt/nXF06m4
Comments
Post a Comment