بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع


Samaa - Latest News

وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، ان کی کل وزيراعظم شہباز شريف سے ملاقات متوقع ہے، وزير خارجہ کل عاصمہ جہانگير کانفرنس ميں بھی شرکت کريں گے۔

وزير خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ايک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ کل وزيراعظم شہباز شريف سے ملاقات میں اہم سیاسی سیٹ اپ سے متعلق گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں مزید سیاسی الائنس پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری معروف وکیل رہنماء عاصمہ جہانگیر سے منسوب کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

October 22, 2022 at 11:37PM Posted By Sama News : https://ift.tt/I5eOMJ6

Comments