سیہون: ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق


Samaa - Latest News

سیہون میں ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر وین خیرپور میرس سے سیہون جارہی تھی، وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث گڑھے میں گرگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ منچھر جھیل میں لگے کٹ کے سبب پیش آیا۔

ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرمعین الدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 مسافرجان سے گئے جن میں 14 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

ڈاکٹرمعین الدین کا کہنا ہے حادثے کے 10 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہیں جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے کر جامشورو پولیس کو امدادی کاموں اور زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات کی ہے۔

November 17, 2022 at 11:00PM Posted By Sama News : https://ift.tt/BjSx5CI

Comments