![](https://i.samaa.tv/large/2022/11/13193538fa70bb5.jpg?r=193542)
Samaa - Latest News
پاکستان نے ترکیہ کے شہراستنبول میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے استنبول کے مشہور تقسیم اسکوائر میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور سوگوار خاندانوں اور ترکیہ کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکا،6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے، یقین ہے ترک عوام امن واستحکام کونقصان پہنچانے کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔
November 13, 2022 at 11:55PM Posted By Sama News : https://ift.tt/0LJqVzA
Comments
Post a Comment