جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،ایک جوان شہید


Samaa - Latest News

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عمرحیات شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 39 سالہ حوالدار عمرحیات شہید ہو گئے۔ اُن کا تعلق کوہاٹ کےعلاقے لاچی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ایسی قربانیاں پاک فوج کے بہادر جوانوں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

November 23, 2022 at 12:01AM Posted By Sama News : https://ift.tt/hnGkTiL

Comments