صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اسحاق ڈار سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا


Samaa - Latest News

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، عارف علوی نے عمران خان کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء سے ہونیوالی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے عارف علوی کو سینئر لیڈر شپ کے اجلاس اور ق لیگ کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صدر مملکت زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔

سینئر رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیمارداری کرنے آئے تھے۔

December 14, 2022 at 11:23PM Posted By Sama News : https://ift.tt/nUANpfi

Comments