![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے لندن میں اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔
اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ اہلیہ کی 22 ویں برسی پر زوہیب حسن نے سنگین اور بےبنیاد الزامات لگائے جس سے ساکھ مجروح ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مجھے بھی لندن ہائیکورٹ سے انصاف ملے گا۔
واضح رہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے اشتیاق بیگ پر بہن نازیہ حسن کو زہردینے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم اشتیاق بیگ لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاپ گلوکارہ نے 1995 میں صنعت کار میاں اشتیاق بیگ سے شادی کی تھی، نازیہ حسین کینسر کے علاج کے دوران برطانیہ میں 13 اگست 2000 کو چل بسی تھیں۔
نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔
December 19, 2022 at 11:22PM Posted By Sama News : https://ift.tt/zGmQJnv
Comments
Post a Comment