امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو زرداری کو فون


Samaa - Latest News

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ بلنکن نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے بحالی پر پاکستانی عوام کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔

بلنکن اور وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے دونوں ممالک میں قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

انٹونی بلنکن نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے امریکہ کی پُرعزم حمایت پر زور دیا۔

December 20, 2022 at 11:33PM Posted By Sama News : https://ift.tt/8IyCeiQ

Comments