تخت لاہور کی جنگ؛ لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال


Samaa - Latest News

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان تخت لاہور کی جنگ تیز ہوگئی ہے ، دونوں جانب سے سیاسی اور آئینی ہتھیار تیز کئے جاچکے ہیں اور دونوں جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر ہاوس لاہور پنجاب کی سیاست کا محور بن چکا ہے، جہاں مسلم لیگ ن کا آج پھر طویل مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ کسی کو وزارت دینا نہ دینا گورنر کا مسئلہ ہی نہیں۔

معاملہ جنوری کے پہلے ہفتے تک جائے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی


گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے روک دیا گیا


اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں سے متعلق قواعد کا حوالے دیتے ہوئے دوبارہ چیمبر میں مدعو کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو بلا لیا


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ان حالات کا مستحق نہیں جو بنا دئیے گئے ہیں، بنگلہ دیش اور ہندوستان کے پاس ایسی کون سی جادو کی چھڑی ہے جو وہ ترقی کررہے ہیں۔

پاکستان ان حالات کا مستحق نہیں


وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر کو آئینی اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرے، توقع ہے کہ پرویزالہیٰ کو آج ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِاعلیٰ نہیں رہے


حکومتی اتحادیوں نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا مشورہ دیا ہے، جس میں وفاق میں اتحادیوں کی پنجاب کی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے طرز عمل پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم کا آصف زرداری سے پھر رابطہ


پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں 3 سال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں تعمیری ورکنگ ریلیشن شپ رہا، سول و عسکری اداروں کے درمیان اشتراک کا براہِ راست فائدہ ملک کو ہوا۔

موجودہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے معاونت حاصل نہیں


وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئینی طور پر اعتماد کے ووٹ کا کہا، اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے۔

پرویز الہٰی کو عزت سےگھر چلے جانا چاہیے، عطا تارڑ


December 22, 2022 at 05:05PM Posted By Sama News : https://ift.tt/X7WOy9u

Comments