وزیراعظم کا امیر قطر کو ٹیلی فون، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کانفرنس میں شرکت کی دعوت


Samaa - Latest News

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب زدگان کیلئے ہونیوالی عالمی امدادی کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے گفتگو میں تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان نے اپنے محدود وسائل کو ممکنہ حد تک متحرک کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں 9 جنوری کو جنیوا میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہونیوالی عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دے دی۔

شہباز شریف نے فیفا 2022ء فٹبال ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ایک نیا معیار قائم کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کیساتھ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

December 26, 2022 at 10:45PM Posted By Sama News : https://ift.tt/0rCsDLj

Comments