فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


Samaa - Latest News

فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹائن سے اپنی ٹیم کی شکست کے بعد فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے ایک روز بعد نامور فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما کا ٹوئٹر پیغام سامنے آیا، جو ورلڈکپ سے قبل ان فٹ ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کریم بینزیما نے لکھا کہ میں نے کوشش کی اور غلطیاں بھی کیں، جس نے مجھے وہاں پہنچادیا جہاں میں آج ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔

اپنی 35ویں سالگرہ منانے والے بینزیما کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی کہانی تحریر کی اور یہ ہمارا اختتام ہے۔

واضح رہے کہ کریم بینزیما نے 97 میچز میں فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے 37 گول اسکور کئے۔

ریال میڈریڈ کے کپتان کو سال 22-2021ء میں بہترین پرفارمنس پر بیلون ڈی آر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

December 19, 2022 at 11:35PM Posted By Sama News : https://ift.tt/Gxo3yAb

Comments