جو ٹیم بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، گورنر سندھ


Samaa - Latest News

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی پی ایس ایل میچ دیکھنے کراچی اسٹیڈیم پہنچ گئے، سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ دیکھا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے ملاقات کی، پی سی بی کی جانب سے گورنر سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

کامران ٹیسوری نے اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہوں، پی ایس ایل کی دیگر ٹیمیں بھی اپنی ہیں، جو بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔

February 14, 2023 at 11:22PM Posted By Sama News : https://ift.tt/TiuQCJo

Comments