فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


Samaa - Latest News

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈبلوم سے ملاقات ہوئی ہے۔

ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی سفیراور سینئر حکام سے ایک اچھی ملاقات ہوئی۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی ابترصورتحال محورِگفتگو رہی۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ امریکی حکام کوپی ڈی ایم حکومت کے سیاسی مخالفین کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پرپارٹی مؤقف بھی ملاقات میں زیرِبحث آیا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں برابری اور عوام کی بہبود پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ 29 نومبر 2022 کو بھی فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے سفیر سے ہونے والی ملاقات کو روٹین کا اقدام قرار دیا تھا۔

February 16, 2023 at 11:53PM Posted By Sama News : https://ift.tt/gT8frJR

Comments