![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
Samaa - Latest News
کالا باغ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالا باغ میں مسلح دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کیا، 20 منٹ تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکرز برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونیوالے دونوں دہشتگردوں کی تلاش میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ٹی سرگودھا میں درج کرلیا گیا ہے۔
February 17, 2023 at 12:04AM Posted By Sama News : https://ift.tt/KgI6yFG
Comments
Post a Comment