تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی


Samaa - Latest News

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیاکہ قومی اسمبلی میں واپسی پر شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں پی ٹی آئی ہرصورت شامل ہو گی۔ چیئرمین نیب کی تقرری میں مشاورت نہ کی گئی تو فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جیل بھروتحریک کوحتمی شکل دیدی گئی، کل سیکڑوں کارکنان گرفتاری دیں گے۔

فوادچوہدری نے بتایاکہ تحریک کا آغازلاہورسے ہوگا ۔ کل سیکڑوں کارکنان گرفتاری دیں گے۔ کہا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت سینئر رہنما بدھ کوگرفتاری دینے کیلئے بضد تھے مگر پارٹی نے منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے حکمران اتحاد پر تنقید کی کہا فنانس بل آئین کے تقاضوں کیخلاف پاس کیا گیا۔

February 21, 2023 at 11:36PM Posted By Sama News : https://ift.tt/NiQVRyr

Comments