کراچی میں آٹے کا بحران برقرار ، ایک دن کا سٹاک رہ گیا


Samaa - Latest News

کراچی میں آٹے کا بحران برقرار ہے ، اور دکانوں میں ایک دن کا آٹا رہ گیا، جس کی وجہ سے دکان داروں کے ساتھ شہری بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

دکان دار کہتے ہیں ان کے پاس ایک دن کا مال رہ گیا ہے۔ کراچی کے آٹا ڈیلر نواب علی نے بتایا کہ بازاروں میں آٹا لینے جانےوالوں کو بھی یہی پریشانی لاحق رہی کہ آٹا نہیں ملے گا تو کیا ہوگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ماہانہ 2 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے۔ فلور ملوں کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاسکو انہیں گندم جاری کرے گا مگر گندم جاری کب سے ہوگی یہ نہیں بتایا گیا ۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں گندم کا بحران، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ فلورملوں نے ہڑتال کا اعلان کیا اورچند گھنٹوں بعد بتایا کہ مسئلہ حل ہوگیا مگر کراچی میں آٹے کا بحران ختم نہیں ہوا۔

April 14, 2023 at 11:25PM Posted By Sama News : https://ift.tt/ij6TDXr

Comments