بچوں سے متعلق سوال، شعیب ملک سے پوچھیں، ثانیہ نے صحافی کو لاجواب کر دیا


Samaa - Latest News

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بچوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صحافی کو کرارا جواب دے دیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا تھا۔ ثانیہ بیٹے اذہان کے ساتھ انسٹاگرام پر اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے شعیب ملک اور بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں، تاہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز بھارت میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ماؤں کی جدوجہد اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم چلائی جارہی تھی۔ انہوں نے ماؤں کی حوصلہ افزائی، کامیابیوں اور جرأت کو سراہا۔

تقریب میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ایک ماں اور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے میں خود بہت سے چیلنجز کا سامنا کرچکی ہوں، مجھے اس مہم کا حصہ ہونے پر فخر ہے کہ میں خواتین کی فلاح کے لیے کام کرسکوں۔

اسی دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایک بچے کے ساتھ اپنے کیریئر کو کیسے مینج کرتی ہیں۔؟

ثانیہ مرزا نے صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیسے وہ (شعیب ملک) مینج کرتے ہیں ویسے ہی میں مینج کرتی ہوں، آپ اگر شعیب ملک سے یہی سوال پوچھیں گے تو میں بھی آپ کے سوال کا جواب دوں گی۔

May 12, 2023 at 11:44PM Posted By Sama News : https://ift.tt/Vb6LRCM

Comments