![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک اجلاس سےمقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم نہیں کی جاسکتی،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق جموں کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نےبھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے انعقاد سےایک روز قبل آزاد کشمیر مظفرآباد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوںنے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں جی20کانفرنس رکھی ہے، کشمیری بہن بھائیوں سےیکجہتی کیلئےآزادکشمیرآیاہوں،اس موقع پرمجھےآزادکشمیرقانون سازاسمبلی سےخطاب کی دعوت دی گئی ہے،کل احتجاجی جلسےمیں کشمیری بہن بھائیوں سےاظہاریکجہتی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کانفرنس سےکشمیریوں کی آوازنہیں دبائی جاسکتی،بھارت کامکروہ چہرہ کھل کرپوری دنیاکےسامنےآچکاہے،مقبوضہ علاقےمیں اجلاس کاانعقاددنیاکو گمراہ کرنےکی کوشش ہے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقےکی صورتحال نارمل دکھانےکی کوشش کررہا ہے،مقبوضہ علاقمیں عالمی کانفرنس کاانعقادیواین اصولوں کی خلاف ورزی ہے،پاکستان کی حکومت اورعوام ہمیشہ کشمیریوں کےساتھ ہے، اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی کوششوں میں ہمیشہ ان شانہ بشانہ موجود رہیں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے کشمیری مہاجرین کےوفد نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وفد نےسرینگرمیں جی ٹوئنٹی کانفرنس پرخدشات سےآگاہ کیا، اس دوران بلاول بھٹواوروفد نے مہاجرین کی آبادکاری کےمعاملے پربھی تبادلہ خیال بھی کیا ۔
بلاول بھٹو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے 1990 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا،وفدنےتحریک آزادی کشمیرکےحوالےسے وزیرخارجہ بلاول بھٹوکےکردارکوسراہا۔
May 21, 2023 at 11:09PM Posted By Sama News : https://ift.tt/8fxlHjc
Comments
Post a Comment