![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئنگ کنڈیشنزمیں تبدیلیاں کر دی ہیں ،جس کے تحت ریویو کےدوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کرتے ہوئےریویو کےدوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا، اب ٹی وی امپائرکےریویوکےدوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، اورآن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرےگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا ہے،فاسٹ باؤلرز کا سامناکرتےوقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا،جب وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا،اوربیٹرز کےقریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہفری ہٹ پر گیند اسٹمپس کولگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا،انٹرنیشنل کرکٹ میںسافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔
May 16, 2023 at 12:27AM Posted By Sama News : https://ift.tt/RdviXZq
Comments
Post a Comment