![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
Samaa - Latest News
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مائنس کرنے سے پاکستان کا فائدہ ہے توبتادیں ، مائنس ہوجاتاہوں ۔
کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نےالزام لگایا کہ سازش ہورہی ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کے قابل نہ رہے ، اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں اس سے ملک کوکیا فائدہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ججزاورعدالتوں پردباؤ ڈالا جارہاہے کہ پی ٹی آئی کوریلیف نہ ملے ،میں ملک سے باہرکیوں جاؤں گا؟میری کون سی جائیدادیں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن نہیں کرائے گئے ،اب نگراں حکومتیں غیرقانونی ہوچکی ہیں،پاکستان آئین سے ہٹ کرنظریہ ضرورت پرچل رہاہے۔
May 21, 2023 at 01:27AM Posted By Sama News : https://ift.tt/RTp4Eek
Comments
Post a Comment