

حکومت نے جمعے کو ہندوستان کی مسلمان بیٹیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کرديا،علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بات اب مسلم خواتین کے حجاب تک آگئی۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مساجد گرائی گئیں مگر اب بات حجاب تک آگئی، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لینا پڑے گا۔
دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسندوں کی جانب سے حجاب کرنے والی مسلم طالبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے واقعہ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی انتہاپسندی قابل مذمت اور تشویشناک ہے، بھارتی حکومت خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے۔
بھارتی رياست کرناٹک ميں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے شروع ہونے پر رياست کے وزيراعلیٰ نے اسکول اور کالجز تين دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر ديا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن جب بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک تعلیمی ادارے میں مسلمان لڑکی حجاب کرکے پہنچ گئی تو ہندو نوجوانوں کے ایک گروہ نے اس لڑکی کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر اس نے ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے اور انتہاء پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ گئی۔
این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بننے والی مسلمان طالبہ مسکان خان کا کہنا تھا کہ حجاب ہماری شناخت کا حصہ ہے۔ ہم حجاب کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔
February 09, 2022 at 11:51PM Posted By Sama News : https://ift.tt/IT7Pv8U
Comments
Post a Comment