پھر ملیں گے، کوک اسٹوڈیو 14 کا آخری گانا جاری


SAMAA

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے آخری گانے ’پھر ملیں گے‘کو جاری کردیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو نے سیزن 14 کا اختتام فیصل کپاڈیہ اور ینگ اسٹنرز کے گانے ‘پھر ملیں گے’ کے ساتھ کیا۔

اس سے سیزن 14 کے بارویں گانے ’گو‘میں عاطف اسلم کے ساتھ عبداللہ صدیقی نے آواز کا جادو جگایا تھا، ’گو‘ عاطف اسلم کا اسی سیزن کا دوسرا گانا ہے، اس سے قبل 23 جنوری کو مومنہ مستحسن کے ساتھ ان کا پنجابی گانا ’سجن ڈس نہ‘ ریلیز کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں 13 منفرد گانے شامل کئے گئے جن میں سب سے زیادہ پزیرائی ’پسوڑی‘ گانے کو ملی ۔

March 22, 2022 at 11:54PM Posted By Sama News : https://ift.tt/rugtN9T

Comments