![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/WOMAN-DIED-IN-ZOO-LHR-15-03.jpg)
SAMAA
لاہور چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگيا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے سیکریٹری جنگلات سے رپورٹ طلب کرلی۔
پوليس کے مطابق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر کی سير کیلئے آئی تھی کہ اچانک درخت اس پر گر گيا، جس سے خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
حکام کے مطابق خاتون کو تشويشناک حالت ميں گنگارام اسپتال منتقل کيا گيا ليکن وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ حادثے ميں اس کا شوہر بھی زخمی ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے سیکریٹری جنگلات سے رپورٹ طلب کرلی۔
March 15, 2022 at 09:57PM Posted By Sama News : https://ift.tt/cQg3NGi
Comments
Post a Comment