لاہور: ملزمان کی جانب سے پولیس کو انوکھی دعوت


SAMAA

لاہور میں سنگين مقدمات ميں ملوث قيديوں نے پوليس اہلکاروں کی دعوت کرڈالی۔

ہتھکڑیوں میں جکڑے 5 ملزمان سیشن کورٹ پیشی سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہوں نے محافظوں کو کھانے کی پیشکش کی جسے پولیس اہلکاروں نے قبول کرلیا۔ پھر ملزمان بنے میزبان اور وردی پہنے پولیس اہلکار خاص مہمان بن گئے۔

مہمان خاص نے چکن بریانی، ریشمی کباب اور روغنی نان  پر ہاتھ صاف کيا  جبکہ مہمان پولیس اہلکاروں نے اپنے میزبان ملزمان کی ہتھکڑیاں بھی کھولیں تاہم کھانے کے بعد میزبان ملزمان کو دوبارہ ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔

ایک ملزم نے تو ایمانداری کی انتہا کردی، خود پولیس اہلکار کے قریب آیا اور ہتھکڑی کےلئے ہاتھ آگے کرديئے۔ دعوت تمام کرنے کے بعد ملزمان نے بل ادا کیا اور اپنے مہمانوں کی تحویل میں جیل چلے گئے۔

March 16, 2022 at 11:10PM Posted By Sama News : https://ift.tt/Qip6yfn

Comments