![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/dale.jpg)
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر ایک اور غیر ملکی یوٹیوبر کو ہراساں کرکے ٹھگنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، تاہم غیر ملکی سیاح نے گھوڑے والے کی معافی مانگنے کے بعد اسے معاف کردیا۔
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیل فلپ ان دنوں پاکستان کی سیر کو آئے وہ یہاں مختلف مقامات کی ویڈیوز اپلوڈ ، اپنا تجربہ اور خوش گوار لمحات کو اپنے پیج پر اپلوڈ کر رہے تھے۔
بین الاقوامی یوٹیوبر، ٹریول بلاگر ڈیل فلپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی گھوڑے کی سواری کی دھوکہ دہی سے بچیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کراچی میں ان کا بدترین تجربہ تھا، سیاح نے لکھا کہ کراچی کے 99 فیصد لوگ نرم دل ہیں لیکن اگر آپ کسی بھی شہر میں زیادہ دیر قیام کرتے ہیں تو آخرکار آپ کو کچھ برے لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلپ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق انہیں کراچی کی ساحلی پٹی سی ویو پر دیکھا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے گھوڑوں کی سیر کروانے والے شخص سے کہا کہ وہ انہیں سی ویو کے ساحل سے تفریحی پارک تک لے جائے۔ انہوں نے گھوڑے کے مالک سے پوچھا کہ وہ اس سے کتنا معاوضہ لے گا؟ گھوڑے والے نے ان سے 300 روپے مانگے جس کے بعد انہوں نے اصرار کیا 300 نہیں وہ 200 دینگے تاہم 200 پر بات بن گئی، جس کے بعد فلپ گھوڑے پر بیٹھ گئے لیکن چند ہی سیکنڈوں میں انہیں احساس ہوا کہ گھوڑے کا مالک انہیں غلط منزل کی طرف لے جا رہا ہے۔
بعدازاں ایک اور گھوڑے والا جو دوسرے گھوڑے پر سوار تھا وہ آیا اور گھوڑے والے نے اپنے گھوڑے کی رسی اسے دے دی، جب گھوڑے والا بنا سنے ڈیل کو سیر کرا رہا تھا اور یوٹیوبر کے کہنے کے باوجود بھی نہیں رکا تو ڈیل کی تشویش مزید بڑھ گئی، انہوں نے گھوڑے کے مالک سے پوچھا کہ وہ کتنا کرایہ لے گا لیکن وہ یہ کہتا رہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
جب اترنے کی باری آئی اور ڈیل نے پوچھا کہ کتنے پیسے ہوئے تو 200 سے 300 روپے والے چکر کے گھوڑے والا 5 ہزار روپے مانگ لیے۔
تاہم سوشل میڈیا پر واقع کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آئی اور 3 گھڑ سواروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کلفٹن ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) روحیل خان نے کہا کہ انہوں نے گھوڑوں کے مالک کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
#Arrest | Karachi Police has arrested three horsemen within 3 hour, after a video gone viral on social media. They misbehaved with a tourist Dale Philip at sea view. Arrested accused persons apologizes from the Tourist for his behaviour.@DMCSindhPolice @Daleroxxu pic.twitter.com/9BxJGvaT8n
— Karachi Police Official (@PoliceMediaCell) March 19, 2022
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا، جب ایس پی کو بتایا گیا کہ سیاح نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مجرم کو معاف کر دیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ پھر پولیس انہیں چھوڑ دے گی۔
ایس پی روحیل خان نے مزید کہا کہ پولیس ڈیل فلپ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی تک ان تک رسائی نہیں ہوسکی ساتھ ہی ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ فلپ کب کراچی آئے تھے۔
He tried to earn a living by cheating people, but now he’s living behind metal bars thanks to Karachi Police.
— Dale Philip (@Daleroxxu) March 19, 2022
Hopefully he learns there’s no need to cheat foreign tourists. Most will give extra payment if they were shown a good experience and treated in an honest way. pic.twitter.com/HwdHmGpWqD
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈیل فلپ نے لکھا کہ سلاخوں کے پیچھے بند شخص دھوکہ دے کر روزی کمانے کی کوشش کر رہے تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم انہوں نے کراچی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک اپ میں بند افراد نے شاید یہ سبق سیکھ لیا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کو دھوکہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی ایک غیر ملکی سیاح کو اسی طرح سی ویو پر ہراساں کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زبیر نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔
آسٹریلیا سیاح کو گھوڑے والے نے 300 روپے میں سواری کروائی اور بعد میں 3000 روپے کا مطالبہ کیا۔
March 19, 2022 at 11:41PM Posted By Sama News : https://ift.tt/dJzfyeE
Comments
Post a Comment