ایم کیوایم کا سابق کارکن اجمل پہاڑی رہائی کےبعد منظر عام پر


SAMAA

ايم کيوايم کے سابق کارکن شاہنوازخان عرف اجمل پہاڑی جیل سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔

کراچی کے علاقے عزيز آباد ميں پاک سرزمین پارٹی کی رابطہ مہم ميں شرکت کی۔ رابطہ مہم میں مصطفیٰ کمال کے خطاب کے بعد اسٹيج پر اجمل پہاڑی بھی موجود تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اجمل پہاڑی کو 2 ماہ پہلے ہی سکھر جيل سے رہائی ملی تھی۔ اجمل پہاڑی ٹارگٹ کلنگ کے الزام ميں جيل ميں تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سنہ 1992 کے آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب اجمل پہاڑی کو تمام مقدمات میں بریت اور4 کیسز میں ضمانت کے بعد سکھر کی سینٹرل جیل سے 5 فروری کو رہا کردیا گیا تھا۔

پرویز مشرف کے دور حکومت میں اجمل پہاڑی کی تمام 50 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ہوئی تاہم 2010ء میں رینجرز نے 15 افراد کے قتل کے الزام میں اجمل پہاڑی کو پھر گرفتار کیا تھا۔

اجمل پہاڑی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 سے ہے۔ انہوں نے اسی کی دہائی میں اپنے علاقے سے ہی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

March 20, 2022 at 11:11PM Posted By Sama News : https://ift.tt/Kt0H8Ys

Comments