SAMAA
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں دلچسپ صورت حال اس وقت پيش آئی جب چوہوں کے تذکرے پر بلی کی انٹری ہوئی۔
وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گرما گرمی کے دوران حکومتی رکن کے ریمارکس پر خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی طیش میں آگئیں تاہم جب نگہت اورکزئی نے چوہوں کا تذکرہ چھیڑا تو ایوان میں بلی نے ماری انٹری اور حکومتی بنچوں کا رخ کیا۔ بلی دیکھ کر اسمبلی اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔
بلی کے ایوان سے نکلتے ہی ہوئی کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس 10 مئی تک ملتوی کر دیا۔
March 21, 2022 at 11:41PM Posted By Sama News : https://ift.tt/63CvGUX
Comments
Post a Comment