یوکرین روس جنگ: روسی صدر کی مبینہ گرل فرینڈ مشکل میں ہیں؟


SAMAA

یوکرین پر حملہ آور ہونے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ایک مبینہ گرل فرینڈ الینا کبائیوا کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ایکس جمناسٹ الینا کابیوا انڈر گراونڈ ہیں جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ سوئٹزر لینڈ میں روپوش ہیں۔

روس، یوکرین اور بیلاروس کے تقریباً پچاس ہزار لوگوں نے الینا کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شروع کی ہے، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ سے بے دخل نے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق الینا کی خواتین دوستوں کی جانب سے ان پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ پیوٹن کے پاس ماسکو جائیں اور انہیں جنگ کے خاتمے پر قائل کریں۔

دی گارجئین جیسے کئی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ الینا، پیوٹن کی گرل فرینڈ ہیں، حالانکہ پوتن نے کبھی بھی عوامی سطح پر اس بات کا اعتراف نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 38 سالہ الینا ایک روسی سیاستدان، میڈیا مینیجر اور ایک ریٹائرڈ جمناسٹ ہیں، انہیں اب تک کے سب سے کامیاب جمناسٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے، الینا نے اپنے کریئر میں دو اولمپک میڈل، 14 ورلڈ چیمپئن شپس اور 21 یوروپین چیمپئن شپ میڈل اپنے نام کئے ہیں۔

March 22, 2022 at 11:14PM Posted By Sama News : https://ift.tt/kAH87yF

Comments