احد، سجل کی طلاق کی خبریں مداح برداشت نہ کرسکی


SAMAA

گزشتہ روز سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

سجل اور احد کی طلاق ہوچکی، صحافی کا دعویٰ

تاہم اب ایک انسٹاگرام پر سجل اور احد کے فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل اور احد کی مداح ‘سارہ’ کا انتقال ہوگیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق سارہ سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کا سن کر یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکیں، پوسٹ میں ایڈمن نے یہ بھی درج کیا کہ میں ہمیشہ اسی شرمندگی کے ساتھ جیتی رہوں گی کہ سارہ کا پیغام سجل اور احد کو نہیں پہنچا سکی، تاہم پوسٹ میں اس پیغام کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

فین پیج نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی سجل اور احد کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ٹیگ کرکے ان تک یہ پوسٹ پہنچائیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری دوست دنیا سے جاچکی ہے، میرے ہاتھ کپکپانے لگے جب اس کے اہلخانہ نے مجھے اس کی موت کی خبر دی۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سجل علی نے بذاتِ خود اپنے اکاؤنٹ سے اس فین پیج کو فولو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں چل رہی ہیں اور ان میں اس وقت شدت آئی جب رواں برس جنوری میں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا۔

دونوں نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور دونوں نے کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں۔

March 25, 2022 at 12:02AM Posted By Sama News : https://ift.tt/CkLQ41Y

Comments