![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/PUBG-IMRAN-ABBAS.jpg)
SAMAA
مشہور موبائل گیم پب جی نے اپنے کرداروں میں پاکستانی اداکار عمران عباس جیسا نظر آنے والا کردار متعارف کروادیا ۔
اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نے مجھے پب جی کا یہ نیا کردار بھیجا ہے (چونکہ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا) اس میں چہرہ اور لباس بھی میرے جیسا لگتا ہے آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟
عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے مداحوں نے بھی تبصرہ کیا ۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی یہ محسوس کیا جبکہ ایک مداح نے بتایا کہ اس نے بھی اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھا کہ یہ نیا کردار عمران عباس جیسا ہے کیونکہ وہ یہ گیم کھیلتا ہے ۔
مداحوں نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیشنل اسٹار ہیں اس لیے ان کی نقل کی جاسکتی ہے۔
Comments
Post a Comment