![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/muneeb-butt.jpg)
اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے پورا سینما ہی بک کرالیا۔
اداکار منیب بٹ ان دنوں اپنی بیوی اداکارہ ایمن خان اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ دبئی میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
گزشتہ روز منیب بٹ نے انسٹااسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور ان کی اہلیہ تھیٹر میں موجود ہیں جہاں اسکرین پر عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘چل رہی ہے۔
ویڈیو میں منیب بٹ ایمن خان کو بول رہے ہیں ’ایمن تمہارے لیے پورا سینما بک کیا ہے، اب اگر گنکو بائی فلم اچھی نہیں ہوئی تو پھر یہ نا تھی ہماری قسمت کی آخری قسط دیکھیں گے‘۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں منیب نے لکھا ’پرائیوٹ شو گنگو بائی‘۔
تاہم اس حوالے سے شائقین نے منیب بٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا مداحوں کا کہنا تھا کہ کاش منیب بٹ اہلیہ کو پاکستانی فلم دکھانے کے لیے پورا سینما بُک کرواتے؟ یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے ہی ملک کی فلمیں پسند نہیں۔
March 22, 2022 at 11:29PM Posted By Sama News : https://ift.tt/uVU7r9e
Comments
Post a Comment