![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/6-2.jpg)
SAMAA
حرمین شریفین انتظامیہ نے کرونا وباء کے باعث 2 سال تک عائد پابندیوں کے بعد پہلی بار رواں برس رمضان کیلئے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے رمضان آپریشنل پلان کا اعلان آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال رمضان میں عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے 12 ہزار کارکنان تعینات ہوںگے، جس میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ اس بار ڈیجیٹل سہولتیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھی زائرین کی خدمت کی جائے گی، مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ، صفائی اور دھلائی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال 2 ہزار رمضان افطار دستر خوان لگانے کے اجازت نامے دیئے گئے ہیں۔
March 21, 2022 at 11:42PM Posted By Sama News : https://ift.tt/x3FDOG7
Comments
Post a Comment