![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی 22 جولائی تک وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیے بلائے گئے اجلاس تک ہوٹل میں قیام کریں گے۔
تحریک انصاف نے ارکین اسمبلی کےلیے لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں 200 سے زائد کمرے بک کرا لیے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے رہائشی اراکین اسمبلی کے علاوہ کسی کو گھر جانے کی اجازت نہیں جبکہ دیگر اضلاع سے تمام ارکین کو ہوٹل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے نتائج نے پنجاب اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی نمبر گیم ہی بدل دی ہے اور اب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں ہونے والے ضمنی انتخابات سے حکومتی اتحاد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ انتخابی نتائج نے مسلم لیگ (ن) کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 371 ہے کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لئے 186 ووٹوں کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔
ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں، جس کے بعد اب تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم ق کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 188 ہوگئی ہے، اس طرح تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کو صوبے میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
July 19, 2022 at 11:22PM Posted By Sama News : https://ift.tt/vfJ92l0
Comments
Post a Comment