![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین کے ایک رہائشی محمد اشرف نے تصدیق کی ہے کہ ان کا بیٹا بھارت کی ریاست راجستھان میں پولیس کی حراست میں ہے۔
اردو نیوز سے جمعرات کو بات کرتے ہوئے منڈی بہاء الدین کے رہائشی محمد اشرف نے بتایا کہ ان کا بیٹا محمد رضوان عیدالاضحیٰ سے قبل گھر سے نکلا تھا اور پھر اس کی بھارت میں گرفتاری کی خبر سامنے آئی۔
بھارتی میڈیا نے چند روز قبل خبر نشر کی تھی کہ فورسز نے ایک پاکستانی شہری کو راجستھان سے گرفتار کیا ہے۔
محمد اشرف کا کہنا ہے کہ وہ (محمد رضوان) بھارت میں ہی ہے، پاکستان سے وہ جمعرات کو رات 10 یا 11 بجے کے قریب گیا تھا۔
منڈی بہاء الدین کے قریبی گاؤں کھٹیالہ شیخان سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف کا یہ بھی کہنا ہے کہ رضوان نے اپنی والدہ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ کہیں جارہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ بھارت جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے جانے سے قبل اپنی والدہ سے کہا تھا کہ کسی دربار پر چلے کیلئے جانا ہے لیکن پاکستان کا بتایا تھا، بھارت کا نہیں۔
واضح رہے کہ دو دن قبل بھارتی پولیس نے راجستھان میں سرحدی چوکی ہندو ملکوٹ کے قریب سے ایک 24 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتار کیا تھا، جس سے متعلق بھارتی پولیس کا دعویٰ تھا کہ گرفتار شخص کے سفری بیگ سے چھری، مذہبی کتابیں، کپڑے اور خوراک برآمد ہوئی ہے۔
محمد اشرف کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کا تھوڑا بہت تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے۔
یاد رہے کہ محمد رضوان کو لاہور میں شاہی قلعے کے باہر نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ گرانے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
July 21, 2022 at 11:17PM Posted By Sama News : https://ift.tt/f68Fy5p
Comments
Post a Comment