پیسے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، آصف علی زرداری


Samaa - Latest News

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مفاہمت کے لئے اب بھی کوششیں کررہا ہوں مگر پیسے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے گفتگو میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہو تو ہر کوشش کروں گا مگر حمزہ شہباز پر پیسے کیوں لگاؤں گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا تھا، نوازشریف اور شہباز شریف کو بھی اس پر قائل کیا لیکن پرویز الہٰی ساتھ چھوڑ گئے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اب جس سے کمٹمنٹ ہے اس سے مکمل نبھاؤں گا، لاہور کئی سالوں سے رہ رہا ہوں، اعتراض بلاوجہ ہے۔

اس سے قبل آج ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پرویزالہی نے عمران خان ساتھ نہ چھوڑا تو اس کا مطلب ہے یہ میری اور ان کی ذاتی لڑائی ہے۔ انہوں نے چوہدری شجاعت کے توسط سے چوہدری پرویز الہی کو جارحانہ تنبیہ بھی کر ڈالی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کے لئے میں نے نوازشریف کو راضی کیا، اور پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بننے کی مبارکباد بھی دی اور انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ صبح خبر ملی کہ پرویزالہی ہمارا امیدوار بننے کے بجائےعمران خان کے امیدوار بن گئے، میں چاہتا ہوں کے پرویزالہی عمران خان کے امیدوار کے طور پر سامنے نہ آئیں۔

July 21, 2022 at 11:33PM Posted By Sama News : https://ift.tt/RMjClOS

Comments