لاہور: طالبہ کا ریپ، پرنسپل سمیت 2افراد زیر حراست


SAMAA

لاہور کے نجی اسکول ميں 10 سالہ بچی کو مبینہ ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، نامعلوم طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج کرکے پوليس نے اسکول کے پرنسپل سميت 2 افراد کو حراست ميں لے ليا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن کے نجی اسکول میں دو روز واقعہ پیش آیا، جہاں تیسری جماعت کی طالبہ اسکول کے واش روم گئی، جہاں اسے نامعلوم طالبعلم نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، بچی نے گھر جاکر والدہ کو سب کچھ بتادیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ ریپ ثابت ہوگیا، نامعلوم طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تحقیقات کیلئے اسکول پرنسپل سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پوليس ان کے ساتھ تعاون نہيں کررہی، انصاف نہ ملا تو وہ خودسوزی کرليں گے۔

February 12, 2022 at 11:08PM Posted By Sama News : https://ift.tt/s3yRzYg

Comments