کراچی میں شدید گرمی کےباعث کئی افراد اسپتالوں میں داخل


SAMAA

کراچی میں ہیٹ ویوو نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں متعدد افراد کو داخل کردیا گیا۔

انچارج عباسی شہید ڈاکٹر نادر علی سید کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 11 مریض لائے گئے جن میں سے 7 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ 4 مریض داخل کیے گئے۔

ڈاکٹر نادر علی سید کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز گرمی سے متاثر ہونے والے 15 افراد اسپتال لائے گئے جنہیں ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کل سے اب تک ہیٹ ویو کے باعث 3 افراد کی جان  چلی گئی ہے جن میں سے دو اموات نجی اسپتال میں جبکہ ایک سول اسپتال میں ہوئی ہے تاہم سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز شہر میں گرمی کے باعث ملیر کے رہائشی عمر خان میچ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مئی کے اوسط سے 7 ڈگری زیادہ رہا، مئی کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق آج سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے3 ڈگری کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

May 16, 2022 at 12:10AM Posted By Sama News : https://ift.tt/6WZP4BL

Comments