
Samaa - Latest News
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لیا جائے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کے توہین آمیز ریمارکس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہد کو باور کرایا کہ بھارتی حکمران جماعت کجے رہنماؤں کے گھناؤنے اقدام پر خاموشی کو ملوث ہونے کے طور پر لیا جا سکتا ہے، یہ تشدد اور نفرت کے واقعات کو مزید بھڑکانے کا باعث بن سکتا ہے۔
June 11, 2022 at 12:17AM Posted By Sama News : https://ift.tt/nLiDs0N
Comments
Post a Comment