موٹر وے پولیس کی بروقت مدد، بس میں سوار خاتون نے بچی کو جنم دیدیا


Samaa - Latest News

موٹر وے پر بس میں سوار خاتون نے موٹر پولیس کی بروقت مدد کے باعث بچی کو بخیر و عافت جنم دیدیا۔ بس میں سوار شوہر نے خاتون کو درد زہ (لیبر پین) ہونے پر 130 پر موٹر وے پولیس کو کال کرکے مدد کیلئے بلایا تھا۔

یوٹیوب پر 15 جولائی کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں ایک شخص کو نومولود بچی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

نومولود بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اچانک مظفر گڑھ جانے کی تیاری ہوگئی جس پر وہ اور ان کی حاملہ اہلیہ بس کے ذریعے گاؤں جانے کیلئے نکل پڑے۔

شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی ڈیلیوری میں کچھ وقت تھا تاہم راستے میں ہی اسے بس میں درد زہ (لیبر پین) شروع ہوگئے، جس پر اس نے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کی۔

رپورٹ کے مطابق موٹر وے پولیس نے سعید آباد کے قریب مسافر بس کو روک کر متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کو اپنی پیٹرولنگ کار میں تعلقہ اسپتال سعید آباد منتقل کیا، وقت پر اسپتال پہنچنے کے باعث بچی کی پیدائش بخیر و عافیت ہوگئی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے بروقت اقدام اور بچی کی بحفاظت پیدائش پر والد نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا، خاتون اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

July 15, 2022 at 11:14PM Posted By Sama News : https://ift.tt/7wbBqCI

Comments