
Samaa - Latest News
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، لڑکی کے والد نے لڑکے کا بھائی اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والد نے مبینہ طور پر لڑکے کے بھائی کواغوا کرلیا۔
17 سالہ نوجوان جنید کواورنگی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، لڑکی کے والد نے مغوی کی رہائی کے لیے بیٹی کی واپسی کی شرط رکھ دی ہے۔
مغوی جنید کے بھائی نے لاہورکی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔
جنید کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کے والد نے بیٹی کی واپسی کیلئے جنید کو اغوا کیا، انہوں نے بتایا کہ حدود کے تنازع کے باعث پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔
September 11, 2022 at 11:32PM Posted By Sama News : https://ift.tt/b3ktPJe
Comments
Post a Comment